13 جولائی 2020 - 08:40
مقبوضہ کشمیر میں ۲۴ گھنٹوں میں ۵ کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولہ میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، مذکورہ علاقے میں 24 گھنٹوں کے اندر قتل کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہو گئی۔
ان کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع سوپور کے علاقے ریبان میں سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو قتل کیا۔
علاوہ ازیں علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران 2 نوجوانوں کو قتل کردیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’کشمیری شہدا کی قربانیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 میں ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج نے یکے بعد دیگر 22 کشمیریوں کو سری نگر سینٹرل جیل کے باہر شہید کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲